محمد عباس کی شاندار لیگ اسپن، نمرا پبلک ہائی سکول خار کی فتح میں اہم کردار

اسلام آباد (پی پی اے) پی سی بی سکول ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2026-27 کے تحت باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ میں نمرا پبلک ہائی سکول خار نے جی ایچ ایس لوئی سم کو 56 رنز سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ نمرا پبلک ہائی سکول خار کی کامیابی میں لیگ اسپنر محمد عباس نے اہم کردار ادا کیا۔ محمد عباس نے عمدہ اور نپی تلی باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 اوورز میں 2 میڈن کے ساتھ صرف 23 رنز دے کر 3 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ محمد عباس نے اپنی بہترین لائن، لینتھ اور اسپن کے ذریعے مخالف ٹیم کے بلے بازوں کو مسلسل دباؤ میں رکھا۔ ان کی شاندار باؤلنگ کو میچ کے اہم لمحات میں نمرا پبلک ہائی سکول خار کی کامیابی کی ایک اہم وجہ قرار دیا گیا۔ پی سی بی سکول ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا اور مستقبل کے باصلاحیت کرکٹرز کو سامنے لانا ہے۔ حمد عباس کی اس کارکردگی نے بھی باجوڑ میں موجود نوجوان کرکٹ ٹیلنٹ کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا ہے

Comments (0)
Add Comment