مدویدیف اور روبلوف ہانگ ژو اوپن ٹینس کے فائنل میں پہنچ گئے روسی ٹینس اسٹارز نے شاندار کھیل سے سیمی فائنلز میں کامیابیاں سمیٹ لیں

ہانگ ژو ( پی پی اے) روس کے نامور ٹینس اسٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ ڈینیئل مدویدیف اور ہم وطن کھلاڑی و سیکنڈ سیڈڈ آندرے روبلوف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اے ٹی پی ہانگ ژو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئے۔ چین میں جاری ہانگ ژو اوپن کے مقابلوں میں شائقین کو دلچسپ اور سنسنی خیز میچز دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ہانگ ژو اولمپک اسپورٹس ایکسپو سینٹر میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈڈ ڈینیئل مدویدیف نے ہم وطن رومن صافیولن کو 7-5، 6-4 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ دوسرے سیمی فائنل میں سیکنڈ سیڈڈ آندرے روبلوف نے فرانس کے کیرین جیکٹ کوٹائی کو 7-6(7-0)، 6-1 سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ اس طرح ہانگ ژو اوپن کا فائنل دو روسی ٹینس اسٹارز ڈینیئل مدویدیف اور آندرے روبلوف کے درمیان کھیلا جائے گا

Comments (0)
Add Comment