پاکستان، سری لنکا سیریز اور ون ڈے ٹرائی سیریز کے میچ آفیشلز مقرر

ٹی ٹوئنٹی، ٹیسٹ اور ون ڈے مقابلوں کیلئے امپائرز و ریفریز کے ناموں کا اعلان

اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی و ٹیسٹ سیریز جبکہ پاکستان انگلینڈ اور سری لنکا پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کردیا ون ڈے ٹرائی سیریز میں آئی سی سی ایلیٹ پینل کے میچ ریفری جیف کرو فرائض انجام دیں گے جبکہ آئی سی سی ایلیٹ پینل کے امپائرز احسن رضا اور شرفدولہ بھی پینل میں شامل ہیں دیگر امپائرز میں آصف یعقوب راشد ریاض فیصل آفریدی اور ناصر حسین شامل ہوں گے جبکہ نیوزی لینڈ کے وین نائٹس بھی امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے ٹرائی سیریز کے فائنل میں احسن رضا اور وین نائٹس آن فیلڈ امپائرز جبکہ شرفدولہ تھرڈ امپائر ہوں گے شرفدولہ اور وین نائٹس ٹرائی سیریز میں بالترتیب چار اور تین میچز میں تھرڈ امپائر کی ذمہ داریاں بھی انجام دیں گے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی ایمرجنگ ریفری ڈین کوسکر ذمہ داریاں ادا کریں گے ڈین کوسکر راولپنڈی میں ٹیسٹ ریفری کی حیثیت سے اپنا ڈیبیو کریں گے آئی سی سی ایلیٹ پینل کے امپائرز روڈ ٹکر، ایڈرین ہولڈسٹاک اور الاہودین پالیکر آن فیلڈ امپائرز ہوں گے پالیکر اور ٹکر پہلے اور دوسرے ٹیسٹ میں بالترتیب تھرڈ امپائر کی ذمہ داریاں انجام دیں گے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آئی سی سی انٹرنیشنل پینل میچ ریفری علی نقوی کو مقرر کیا گیا ہے راشد ریاض ناصر حسین اور فیصل آفریدی آن فیلڈ اور تھرڈ امپائر کی ذمہ داریاں ادا کریں گے جبکہ طارق رشید تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز میں فورتھ امپائر ہوں گے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 9، 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان انگلینڈ اور سری لنکا کی ون ڈے ٹرائی سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں ہوگی جبکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز 9 سے 21 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے

Comments (0)
Add Comment