ارشد ندیم کا ٹوکیو میں شاندار استقبال، پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے پُروقار عشائیہ

ٹوکیو (پی پی اے) پاکستان کے اسٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم کی ٹوکیو آمد پر پاکستانی کمیونٹی نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان اور اوور سیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے چیئرمین کے ایڈوائزر اسد نواز خان نے ان کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا۔میزبانوں میں سکندر پسیہ اور حشمت نواز بھی شامل تھے، جبکہ جاپان میں پاکستان کے قائم مقام سفیر حسنین حیدر تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔حسنین حیدر نے ارشد ندیم کی خدمات اور پاکستان کے لیے ان کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی کھلاڑی ہمارے ہیروز ہیں۔

Comments (0)
Add Comment