نشِن جاپان (پی پی اے) پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشین گیمز کے سیمی فائنل سے قبل نشِن جاپان میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا.قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں مختلف ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیا اور اہم میچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دی پاکستان مینز کرکٹ ٹیم ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں جمعرات کو بنگلہ دیش کے مدمقابل ہوگی قومی ٹیم کی جانب سے سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنانے کے لیے بھرپور تیاری کی جا رہی ہے ٹورنامنٹ کا فائنل 3 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جس کے لیے پاکستان ٹیم نے پریکٹس کے دوران بیٹنگ باؤلنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی