اسلام آباد (پی پی اے) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ ورلڈکپ 2027 کے ٹکٹ بیلٹ کا آغاز یکم اکتوبر سے ہوگا، جو شائقینِ کرکٹ کو میچز کے ٹکٹس حاصل کرنے کے لیے درخواست دینے کا موقع فراہم کرے گا. آئی سی سی کے مطابق ورلڈکپ 2027 کا ٹکٹ بیلٹ 21 نومبر تک کھلا رہے گا اس دوران شائقینِ کرکٹ ٹورنامنٹ کے تمام میچز کے لیے ٹکٹ حاصل کرنے کی درخواست دے سکیں گے. آئی سی سی کا کہنا ہے کہ شائقین ٹکٹ بیلٹ کے ذریعے ایک میچ کے لیے زیادہ سے زیادہ چار ٹکٹوں کی درخواست دے سکتے ہیں جبکہ ٹکٹ بیلٹ میں شامل ہونے کے لیے کوئی فیس مقرر نہیں کی گئی آئی سی سی کے مطابق ٹکٹ بیلٹ کا مقصد شائقین کو ورلڈکپ 2027 کے میچز کے ٹکٹس تک رسائی کے لیے ایک منظم طریقہ فراہم کرنا ہے.