اسلام آباد (پی پی اے) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو ایک بار پھر ایک ہی گروپ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کمرشل پارٹنرز نے بھی پاک بھارت مقابلے کو گروپ مرحلے میں شامل رکھنے پر زور دیا ہے جبکہ آئی سی سی ایونٹس میں اس مقابلے کو براڈکاسٹرز کی جانب سے اہم سمجھا جاتا ہے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کی رونمائی کل جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں کی جائے گی جس کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے ہوگا 14 ٹیموں پر مشتمل آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 اگلے سال 2 اکتوبر سے 21 نومبر تک جنوبی افریقہ نمیبیا اور زمبابوے میں کھیلا جائے گا دریں اثنا.یکم اکتوبر سے آئی سی سی ورلڈ کپ 2027 کے آغاز میں ایک سال باقی رہنے پر ٹورنامنٹ کا باضابطہ ایک سالہ کاؤنٹ ڈاؤن بھی شروع ہوجائے گا