پاکستان اسکواش ٹیم ایشین گیمز سیمی فائنل میں پہنچ گئی

ناگویا جاپان (پی پی اے) جاپان میں جاری 20ویں ایشین گیمز آئچی ناگویا 2026 کے اسکواش ٹیم ایونٹ میں پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا پاکستانی ٹیم نے کوارٹر فائنل میں کوریا کو دو صفر سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی پاکستان کی جانب سے عشب عرفان نے اپنے میچ میں کورین حریف کو تین صفر سے شکست دی جبکہ نور زمان نے تین ایک سے کامیابی حاصل کی. اس فتح کے ساتھ پاکستان اسکواش ٹیم ایشین گیمز کے ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے جس کے نتیجے میں پاکستان کا ان کھیلوں میں ایک اور تمغہ یقینی ہوگیا ہے

Comments (0)
Add Comment