ناگویا جاپان (پی پی اے) پاکستان مینز کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشین گیمز 2026 کے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا بارش سے متاثرہ میچ کو 13 اوورز تک محدود کیا گیا جس میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے پاکستان نے 112 رنز کا ہدف 11.3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا پاکستانی اوپنرز نے ٹیم کو تیز آغاز فراہم کیا جبکہ مڈل آرڈر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ہدف حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا پاکستان اب 3 اکتوبر کو ایشین گیمز کے گولڈ میڈل میچ میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان دوسرے سیمی فائنل کے فاتح کا مقابلہ کرے گا۔ پاکستان کی ٹیم ایشین گیمز میں گولڈ میڈل کے حصول کے لیے میدان میں اترے گی