جاپان (پی پی اے) 20ویں ایشین گیمز آئچی ناگویا 2026 کے مینز والی بال کوارٹر فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 3-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی پاکستانی ٹیم نے میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے خلاف تینوں سیٹس میں کامیابی حاصل کی۔ اس فتح کے ساتھ پاکستان نے ایشین گیمز مینز والی بال کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا