پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون کے چوتھے راؤنڈ کا شاندار آغاز

اسلام آباد (پی پی اے) پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس کے چوتھے راؤنڈ کا آغاز ہوگیا، پہلے روز ایس این جی پی ایل کے اذان اویس کنگز مین اکیڈمی کے سلمان علی آغا اور محمد سلیمان نے شاندار سنچریاں اسکور کیں، جبکہ غنی کے خرم شہزاد نے چھ وکٹیں حاصل کیں
ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں غنی نے ایم آئی ٹی سلیوشنز کو پہلی اننگز میں 150 رنز پر آل آؤٹ کردیا خرم شہزاد نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے فرسٹ کلاس کیریئر میں 11ویں مرتبہ ایک اننگز میں پانچ یا زائد وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ شاداب خان نے سات اوورز میں 27 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جواب میں غنی نے کپتان محسن ریاض کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت کھیل کے اختتام تک چار وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنا لیے نیشنل گراؤنڈ اسلام آباد میں کنگز مین اکیڈمی نے کے آر ایل کے خلاف پہلے دن 90 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 430 رنز بنائے محمد سلیمان اور سلمان علی آغا نے ناقابل شکست سنچریاں اسکور کیں اور دونوں کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے 181 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ محمد سلیمان نے فرسٹ کلاس کیریئر کی ساتویں جبکہ سلمان علی آغا نے 19ویں سنچری مکمل کی۔ کنگز مین اکیڈمی کے کپتان طیب عارف 112 گیندوں پر 14 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 98 رنز بناکر عثمان طارق کا شکار بنے سعود شکیل نے بھی نصف سنچری اسکور کی عمران خان اسٹیڈیم پشاور میں ایس این جی پی ایل نے پی ٹی وی کے خلاف پہلے دن 81 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنا لیے۔ اذان اویس نے 249 گیندوں پر 15 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 130 رنز اسکور کیے جو ان کے فرسٹ کلاس کیریئر کی 12ویں سنچری ہے عمیر بن یوسف 147 گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے 82 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں دونوں کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے 179 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم ہوئی۔ پی ٹی وی کے محمد شہزاد نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں اسٹیٹ بینک نے او جی ڈی سی ایل کو 50 اوورز میں 196 رنز پر آل آؤٹ کردیا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شاہد عزیز نے چار، مبشر خان نے تین جبکہ سراج الدین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں اسٹیٹ بینک نے کھیل کے اختتام تک 28 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 94 رنز بنا لیے

Comments (0)
Add Comment