پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون: چوتھے راؤنڈ کے ٹاس مکمل، ٹیموں نے بیٹنگ اور فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا

پی ٹی وی کی ایس این جی پی ایل کے خلاف پہلے فیلڈنگ، دیگر ٹیموں کا بیٹنگ کا فیصلہ

اسلام آباد (پی پی اے) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس کے چوتھے راؤنڈ کے میچز میں ٹاس مکمل ہوگئے جس کے بعد مختلف ٹیموں نے اپنی حکمت عملی کے مطابق پہلے بیٹنگ یا فیلڈنگ کا فیصلہ کیا.پشاور کے عمران خان اسٹیڈیم میں پی ٹی وی نے ایس این جی پی ایل کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں او جی ڈی سی ایل نے ایس بی پی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا اسلام آباد کے نیشنل گراؤنڈ میں کنگز مین اکیڈمی نے کے آر ایل کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں ایم آئی ٹی سلوشنز نے غنی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا

Comments (0)
Add Comment