بھارت نے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کو 4-3 سے شکست دے دی

جاپان (پی پی اے) 20ویں ایشین گیمز آئچی ناگویا 2026 کے مردوں کے ہاکی مقابلے میں بھارت نے انتہائی سنسنی خیز اور کانٹے دار مقابلے کے بعد پاکستان کو 4-3 سے شکست دے دی میچ کا آغاز بھارت نے جارحانہ انداز میں کیا بھارت کے ہرمنپریت سنگھ نے 5ویں اور 13ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو 2-0 کی برتری دلائی جبکہ 23ویں منٹ میں سکھجیت سنگھ نے گول کر کے بھارت کی برتری 3-0 کر دی پاکستان نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے مقابلے میں واپسی کی 30ویں منٹ میں ابو محمود نے پاکستان کے لیے پہلا گول کر کے اسکور 3-1 کیا تیسرے کوارٹر کے 45ویں منٹ میں حنان شاہد نے عمدہ فیلڈ گول کر کے بھارت کی برتری مزید کم کر دی پاکستان نے دباؤ برقرار رکھتے ہوئے 49ویں منٹ میں رانا وحید اشرف کے شاندار گول کی بدولت مقابلہ 3-3 سے برابر کر دیا تاہم میچ کے آخری یعنی 60ویں منٹ میں بھارت کے ابھیشیک نے فیصلہ کن گول کر کے اپنی ٹیم کو 4-3 سے فتح دلا دی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے قومی کھلاڑیوں کی محنت بھرپور مقابلے اور شاندار کم بیک کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں کی کارکردگی کی تعریف کی

Comments (0)
Add Comment