پاکستان قونصلیٹ جدہ میں پیشگی بکنگ سے پاسپورٹ و نادرا خدمات کا آغاز

پہلے روز 650 پاکستانیوں کو پاسپورٹ اور 250 کے قریب نادرا خدمات فراہم کی گئیں

جدہ ( محمد اکرم اسد ) پاکستان قونصلیٹ جدہ میں پاسپورٹ اور نادرا کیلئے پیشگی بکنگ کے ذرئیے خدمات بہم پہنچانے کا آج پہلا دن تھا جو ویسٹرن ریجن میں مقیم پاکستانیوں کے تعاون سے اننتہائی کامیاب رہا قونصل جنرل مصطفیٰ ربانی نے وقت سے پہلے پہنچ کر سارے کام کی خود نگرانی کی، قونصل جنرل مصطفیٰ ربانی نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی اور پریس کے تعاون سے پہلے دن ہی کمیونٹی کا رسپانس دیدنی رہا جسکی وجہ سے پیشگی بکنگ کے بناء پر مطلوبہ 650 پاکستانیوں کو پاسپورٹ اور دھائی سو کے قریب نادرا کے حوالے سے خدمات فراہم کی گئیں، قونصلیٹ کی جاری کی گئ اپلیکشن کے استعمال سے کمیونٹی کے تمام کام سہل طریقے سے ہوئے دوسری طرف قونصلیٹ کی خدمات حاصل کرنے کے لئے آنے والے کمیونٹی ارکان نے قونصل جنرل اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ یہاں ہم نے باعزت طریقے اور کم وقت میں اپنے مطلوبہ پاسپورٹ اور شناختی کارڈ سروسز حاصل کیں اور کہا کہ اسی طرح قونصلیٹ کو کمیونٹی کو دوسری خدمات کےلیے بھی ہمہ تن گھوش رہنا چاہیئے تا کہ یہ معلوم ہو سکے کہ جتنی خوبصورت قونصلیٹ کی بلڈنگ ہے اسی لحاظ سے قونصلر خدمات بھی بہم پہنچائی جائیں اسلئے ایک بار پھر ہم قونصل جنرل مصطفیٰ ربانی اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ جدہ کے علاوہ مکہ مکرمہ اور طائف سے آنے والوں نے بھی پُرسکون ماحول میں اپنے کام کم وقت میں مکمل کیے۔

Comments (0)
Add Comment