ریٹائرڈ ڈی ایس پی محمد اقبال احمد کی خدمات کو خراجِ تحسین

اسلام آباد (پی پی اے) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے ریٹائرڈ ہونے والے ڈی ایس پی محمد اقبال احمد کی محکمہ پولیس کے لیے طویل قابلِ قدر اور پیشہ ورانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا
اس سلسلے میں ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کے دفتر میں ڈی ایس پی محمد اقبال احمد کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ان کی محکمہ پولیس کے لیے خدمات کو سراہا گیا ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے ڈی ایس پی محمد اقبال احمد کی طویل ملازمت، فرض شناسی پیشہ ورانہ لگن اور قابلِ قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں یادگاری تحائف بھی دیے آئی جی اسلام آباد محمد سہیل چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اپنے افسران اور جوانوں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ محکمہ پولیس کے لیے مخلصانہ خدمات، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ وابستگی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی اور ان کی خدمات کے اعتراف کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس موقع پر مختلف ڈویژنز میں فرض شناسی، پیشہ ورانہ مہارت، محنت اور عوامی خدمت میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران و جوانوں میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں. آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی سے محکمہ پولیس میں محنت، لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو فروغ ملتا ہے اسلام آباد پولیس اپنے افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود، حوصلہ افزائی اور خدمات کے اعتراف کو خصوصی اہمیت دیتی ہے

Comments (0)
Add Comment