پاکستان والی بال ٹیم ایشین گیمز کانسی کا تمغہ جیت کر وطن واپس پہنچے گی

اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان کی قومی مردوں کی والی بال ٹیم 20ویں ایشین گیمز آئچی ناگویا 2026 میں تاریخی کانسی کا تمغہ جیتنے کے بعد 7 اکتوبر کو وطن واپس پہنچے گی پاکستان والی بال فیڈریشن کے مطابق قومی ٹیم اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رات 1 بج کر 50 منٹ پر پہنچے گی جہاں ٹیم کا شاندار استقبال کیا جائے گا پاکستان نے کانسی کے تمغے کے مقابلے میں چین کو 3-0 سے شکست دے کر 64 سال بعد ایشین گیمز والی بال کے پوڈیم پر واپسی کی پاکستان نے تینوں سیٹس میں چین کو 25-18، 25-16 اور 25-18 سے شکست دی
کانسی کے تمغے کے مقابلے میں مراد خان نے 18 آفاق خان نے 14 جبکہ عثمان فریاد علی نے 14 پوائنٹس حاصل کرکے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا پاکستانی ٹیم نے میچ کے دوران 64 فیصد اسپائیک کامیابی 37 فیصد بلاک کامیابی اور 57 فیصد ڈِگ کارکردگی ریکارڈ کی
ٹیم کی قیادت پاکستان والی بال فیڈریشن کے ڈائریکٹر ٹیکنیکل اور قومی ٹیم کے سابق کپتان نصیر احمد نے ٹیم منیجر کی حیثیت سے کی ہیڈ کوچ لوئس البرٹو توریبیو گوٹیریز، اسسٹنٹ کوچ سعید احمد خان صدی، دوسرے اسسٹنٹ کوچ کاشف منصور فزیوتھراپسٹ محمد سلمان اور شماریات دان محمد سلیمان امین بھی ٹیم مینجمنٹ کا حصہ تھے پاکستان والی بال فیڈریشن نے پرنٹ الیکٹرانک ڈیجیٹل اور اسپورٹس میڈیا کے نمائندوں کو قومی ٹیم کے استقبال کے لیے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے کی دعوت دی ہے فیڈریشن کا کہنا ہے کہ قومی کھلاڑیوں نے تاریخی کامیابی حاصل کرکے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے.

Comments (0)
Add Comment