جدہ (محمد اکرم اسد) پاکستان پیپلزپارٹی سعودی عرب کے زیر اہتمام جدہ میں پاکستان پیپلزپارٹی سعودی عرب کے سابق سنیر نائب صدر محمد ریاض راٹھور کی وفات پر تعزیتی اجلاس تقریب کی صدارت پاکستان پیپلزپارٹی سعودی عرب کے صدر چوہدری تصور حسین نے کی اس موقع پر ریاض راٹھور صاحب کی مغفرت کی دعاکی گئی شرکاء نے محمد ریاض راٹھور کی پارٹی خدمات پر انہیں خراج تحسین اور خراج عقیدت پیش کیا گیا ریاض راٹھور پاکستان پیپلزپارٹی کا قیمتی سرمایہ تھے ان کا خلا پورا کرنا مشکل ہے انہوں نے ہمیشہ پاکستان پیپلزپارٹی کو ہر پلیٹ فارم پر پارٹی کے نظریات کو اجاگر کیا اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی سعودی عرب کے سنیر نائب صدر ملک جاوید حسین ڈپٹی سیکرٹری جنرل آفتاب ترابی چوہدری ذوالفقار اسد اکرم پاکستان پیپلزپارٹی گلف مڈل ایسٹ کے ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن فہیم میتلا خلیل احمد محمد شمشاد سلمان احمد جمیل احمد فرہان احمد علی سمیت دیگر شرکاء نے شرکت کی اس موقع پر محمد ریاض راٹھور صاحب کی مغفرت کی دعا کی گی اللہ پاک انہیں جنت الفردوس میں اعلی سے اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے