جدہ (محمد اکرم اسد) وفاقی وزیر انوسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اب ماضی والا پاکستان نہیں رہا ملکی معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر تقریباً 20 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر کمیٹی جدہ کے چیئرمین مسعود احمد پوری کی جانب سے اسپنزر میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں پاکستان انویسٹرز فورم کشمیر کمیٹی پاکستان قومی یکجہتی فورم اور دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں حکومت معاشی استحکام سرمایہ کاری کے فروغ اور قومی ترقی کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں سیاسی و عسکری قیادت کے باہمی تعاون اور قومی اتحاد نے ملکی دفاع اور استحکام میں کلیدی کردار ادا کیا
مئی میں بھارت کے ساتھ کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے وطن کے دفاع کے لیے بروقت اور مؤثر جواب دیا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا جبکہ حکومت نے قومی مفاد اور دفاع کے حوالے سے واضح پالیسی اپنائی انہوں نے کہا کہ اسی قومی عزم کے جذبے کو اب معاشی میدان میں بھی بروئے کار لانے کی ضرورت ہے تاکہ ملکی معیشت کو مزید مضبوط کیا جا سکے قیصر احمد شیخ نے کہا کہ اگرچہ بھارت کا دفاعی بجٹ پاکستان سے کئی گنا زیادہ ہے اس کے باوجود پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود اپنی دفاعی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا انہوں نے کہا کہ دفاع کے ساتھ ساتھ معیشت صنعت برآمدات اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں بھی صلاحیتوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے حکومت قومی معاشی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے سمندر پار پاکستانی اور دیگر سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت اور تعاون فراہم کرے گی چین کی معاشی ترقی کی مثال دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو چین کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے صنعتی ترقی برآمدات میں اضافے اور پیداواری شعبے پر خصوصی توجہ دینی ہوگی معاشی استحکام کے لیے سرمایہ کاری میں اضافہ اور پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانا ناگزیر ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مسعود احمد پوری نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے قیصر احمد شیخ کی خدمات اور حکومت کے مختلف اقدامات کو سراہا مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے چیئرمین چوہدری اکرم گجر اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے مختلف فورمز اور ان کی سرگرمیوں کا تعارف کراتے ہوئے سمندر پار پاکستانیوں میں قومی یکجہتی اتحاد اور باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا تقریب میں سابق مشیر وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری اظہر عباس وڑائچ جنرل سیکرٹری پاکستان انویسٹرز فورم مہر عبدالخالق لک نائب صدر فضل میمن چیئرمین کشمیر جموں و کشمیر اوورسیز کمیونٹی انجینئر محمد عارف صدر مسلم کانفرنس سردار محمد اشفاق پاکستان ویلفئیر فورم سے شریف الزماں ،پاکستان پیپلز پارٹی کے سنئیر نائب صدر ملک جاوید حیسن مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے سینئر نائب صدر چوہدری وحید احمد چیئرمین مسلم لیگ (ن) جدہ ریجن میاں رضوان الحق چیئرمین کرسچن کمیونٹی جان گلزار صدر ینگ انویسٹرز فورم علی خورشید ملک عمر معسود پوری چیئرمین آل پاکستان گجر ایسوسی ایشن چوہدری ثقلین گجر چوہدری طارق زریاب شفقت ریاض شاہین آفریدی ہوپ کے صدر عرفان اسلم گوندل محمد فضل شعیب گوندل محترمہ مریم تنویر ام عبدالرحمن اور دیگر شخصیات نے شرکت کی