پاکستان ون ڈے سکواڈ کے سات کھلاڑی مقامی ہوٹل پہنچ گئے

شاہین شاہ آفریدی نے ٹیم جوائن کرلی ٹرائی سیریز کی تیاری جمعرات سے شروع ہوگی

اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان سات میچوں پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے قومی ون ڈے سکواڈ میں شامل سات کھلاڑی مقامی ہوٹل پہنچ گئے، جبکہ پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بھی سکواڈ جوائن کرلیا ہے دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم فہیم اشرف سلمان علی آغا حارث رؤف سعد بیگ اور غازی غوری شامل ہیں پاکستان ون ڈے سکواڈ جمعرات سے ٹرائی سیریز کی تیاریوں کا آغاز کرے گا
شیڈول کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں 15 اکتوبر کو شام چار بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی جبکہ سات میچوں پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز کا باقاعدہ آغاز 18 اکتوبر کو ہوگا
واضح رہے کہ سیزن کے آغاز میں پاکستان نے سری لنکا کو تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز میں دو ایک سے شکست دی تھی

Comments (0)
Add Comment