پاکستان ہاکی لیگ کی اسلام آباد میں سافٹ لانچنگ قومی کھیل کی بحالی کا عزم

رانا مشہود محی الدین وانی اور ہاکی لیجنڈز کی شرکت، سرمایہ کاری اور نوجوان کھلاڑیوں کے مواقع بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان ہاکی لیگ کی سافٹ لانچنگ تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں حکومت، پاکستان ہاکی فیڈریشن نامور اولمپینز، کھیلوں کی قیادت اور نجی شعبے کے نمائندوں نے شرکت کرتے ہوئے قومی کھیل کی بحالی اور اسے عالمی سطح پر دوبارہ نمایاں مقام دلانے کے عزم کا اظہار کیا تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان تھے، جبکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی  اولمپین شہناز شیخ، شہباز احمد سینئر، حسن سردار طاہر زمان منظور احمد سینئر قمر ابراہیم خواجہ جنید اور دیگر ممتاز شخصیات بھی موجود تھیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خان نے پاکستان میں ہاکی کی بحالی اور اس مقصد کے لیے سرمایہ کاری کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا انہوں نے حکومت نجی شعبے اور ہاکی برادری کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر لانے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہاکی لیگ اور دیگر ترقیاتی اقدامات قومی کھیل کی بحالی میں اہم کردار ادا کریں گے انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہاکی کی ترقی اور پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کی کوششوں کی مسلسل حمایت کرے گی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے قومی کھیل کی بحالی کے لیے مسلسل اصلاحات سرمایہ کاری اور ادارہ جاتی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا انہوں نے کہا کہ فیڈریشن ہاکی کا معیار بہتر بنانے کھیل کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کارپوریٹ سرمایہ کاری کو فروغ دینے سہولیات میں اضافہ کرنے اور کھلاڑیوں کو بہتر مراعات و مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے انہوں نے زور دیا کہ پاکستان ہاکی کی بحالی کے لیے متعلقہ اداروں کی مشترکہ ذمہ داری پیشہ ورانہ انتظام، طویل المدتی منصوبہ بندی اور حکومت و نجی شعبے کے درمیان مضبوط شراکت داری ضروری ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی کے اچھے دن آنے والے ہیں اور فیڈریشن کھیل میں سرمایہ کاری لانے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے تاکہ قومی کھیل دوبارہ ترقی اور کامیابی کی راہ پر گامزن ہو سکے پاکستان ہاکی لیگ کے شراکت دار اور میڈیا کاسٹ کے مالک سلمان دانش نے لیگ کی کامیابی کے لیے نجی شعبے کی بھرپور شرکت اور تعاون کے عزم کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ میڈیا کاسٹ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ساتھ مل کر لیگ کو پیشہ ورانہ انداز میں منظم کرنے کارپوریٹ شراکت داروں اور اسپانسرز کو راغب کرنے اور ہاکی کی ترقی کے لیے پائیدار ماڈل تشکیل دینے کے لیے پُرعزم ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ مشترکہ کوششوں اور تمام متعلقہ فریقوں کے تعاون سے پاکستان ہاکی لیگ کو کامیاب منصوبہ بنایا جا سکے گا تقریب میں شریک نامور اولمپینز اور ہاکی لیجنڈز کی موجودگی نے قومی کھیل کی بحالی کے لیے امید کی نئی کرن پیدا کی اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ہاکی برادری پاکستان کو اس کھیل میں کھویا ہوا مقام واپس دلانے کے لیے متحد ہے شرکا نے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے ملکی ہاکی کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور نئی نسل کو پاکستان کی شاندار ہاکی تاریخ اور روایات سے جوڑنے کی ضرورت پر بھی زور دیا پاکستان ہاکی لیگ پاکستان ہاکی فیڈریشن اور میڈیا کاسٹ کی مشترکہ کاوش ہے جس کا مقصد بین الاقوامی ہاکی اسٹارز پاکستانی کھلاڑیوں کارپوریٹ اسپانسرز اور ٹیم مالکان کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے۔ لیگ کے ذریعے ہاکی میں تجارتی دلچسپی بڑھانے مقابلوں کا معیار بلند کرنے اور قومی کھیل میں پائیدار سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی پاکستان ہاکی لیگ کی سافٹ لانچنگ کو قومی کھیل کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا گیا جس سے سرکاری و نجی شعبے کے اشتراک پیشہ ورانہ انتظام اور طویل المدتی منصوبہ بندی کے ذریعے پاکستان ہاکی کو دوبارہ عروج پر لے جانے کی امید وابستہ ہے

Comments (0)
Add Comment