اسلام آباد (پی پی اے) ویمنز ٹینس چیمپئن شپ کے سنگلز اور ڈبلز کوارٹر فائنلز میں عالمی کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ مقابلے
ڈبلیو-15 اسلام آباد جنید فیملی فاؤنڈیشن ورلڈ ٹینس ویمنز چیمپئن شپ 2026 کے دوسرے مرحلے کے مقابلے پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری رہے، جہاں ویمنز سنگلز اور ڈبلز کے کوارٹر فائنلز میں کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا.بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں 17 ممالک کی مجموعی طور پر 31 کھلاڑی شرکت کر رہی ہیں جن میں فرانس.چین روس ڈنمارک میکسیکو ازبکستان جنوبی افریقہ.نیدرلینڈز کوریا نیپال، جاپان ہانگ کانگ جرمنی تھائی لینڈ ترکیہ جمہوریہ چیک اور پاکستان شامل ہیں ویمنز سنگلز کوارٹر فائنلز میں چین کی رو ژی وو نے جمہوریہ چیک کی گلوریا لیونسکی کو 6-0، 6-3 سے شکست دی۔ جنوبی افریقہ کی ووزوکو مڈلولوا نے جرمنی کی اناستاسیا کوپاریف کو 6-1، 6-1 سے ہرایا جبکہ فرانس کی ایسٹرڈ سیروٹ نے روس کی کسنیا لاسکوتووا کو 6-2، 6-4 سے شکست دے دی تھائی لینڈ کی کامنوان یوڈپیچ نے نیدرلینڈز کی فلورینٹائن ڈیکرز کو سخت مقابلے کے بعد 6-2، 5-7، 6-3 سے ہرا دیا.ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنلز میں فرانس کی ایسٹرڈ سیروٹ اور میکسیکو کی سباستیانی لیون نے جاپان کی سوزونا اوئیگاوا اور کوریا کی جونگ مون کو 6-2، 7-6 (6) سے شکست دی جنوبی افریقہ کی ووزوکو مڈلولوا اور وارونا مڈلولوا نے روس کی لیلیا پسکون اور صوفیہ سوسلووا کو 6-2، 6-1 سے ہرایا تھائی لینڈ کی کامنوان یوڈپیچ اور چین کی رو ژی وو نے ہانگ کانگ کی کی یاو چیونگ اور ازبکستان کی صابرینہ اولمجانوا کو 6-1، 6-2 سے شکست دی۔ جرمنی کی اناستاسیا کوپاریف اور ازبکستان کی سیول یولداشیوا نے نیدرلینڈز کی ایما وان پوپل اور فلورینٹائن ڈیکرز کو 6-1، 6-1 سے ہرا کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی یہ ٹورنامنٹ جنید فیملی فاؤنڈیشن کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن نے ملک میں بین الاقوامی ویمنز ٹینس کے انعقاد اور فروغ کے لیے فاؤنڈیشن کے تعاون کو سراہتے ہوئے اس کا شکریہ ادا کیا ہے