راولپنڈی (پی پی اے) پاکستان ون ڈے سکواڈ نے پاکستان سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی ون ڈے ٹرائی سیریز کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے قومی ٹیم کا پہلا تربیتی سیشن راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے جہاں کھلاڑی کوچز کی نگرانی میں بھرپور مشقیں کر رہے ہیں تربیتی سیشن کے دوران کھلاڑی بیٹنگ باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں تاکہ ٹرائی سیریز کے لیے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے سکیں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ٹرائی سیریز کے پہلے میچ میں اتوار کو مدمقابل ہوں گی