لاہور (پی پی اے) پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے چھٹے راؤنڈ کے میچز بارش سے متاثر ہوئے جبکہ او جی ڈی سی ایل کے محمد سرور آفریدی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 81 رنز بنا لیے ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں او جی ڈی سی ایل نے ایس این جی پی ایل کے خلاف دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پانچ وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنا لیے محمد سرور آفریدی نے 11 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 81 رنز سکور کیے اور اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کیا شیخوپورہ میں غنی اور کنگزمین اکیڈمی کے درمیان دوسرے روز کا کھیل بارش کی نذر ہوگیا جس کے باعث دونوں ٹیموں کو مزید کھیلنے کا موقع نہ مل سکا
ادھر اسلام آباد میں بارش کے باعث ایم آئی ٹی سلوشنز اور اسٹیٹ بینک کے درمیان چار روزہ میچ کے آخری روز کھیل ممکن نہ ہوسکا یوں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا