اسلام آباد (پی پی اے) انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئی مہمان ٹیم اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مقامی ہوٹل پہنچ گئی جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کے حکام نے ٹیم کا استقبال کیا پاکستان انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے ٹرائی سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک کھیلی جائے گی انگلینڈ کی ٹیم ہفتہ کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی ٹرائی سیریز کا افتتاحی میچ 18 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 20 اکتوبر کو اسی میدان میں مدمقابل ہوں گی ٹرائی سیریز کے میچز راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 31 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا