شہزادہ ولیم کی لندن میں کرکٹ لیجنڈز کے ساتھ دوستانہ میچ

کراچی ( عبدالماجد)شہزادہ ولیم نے لندن میں کرکٹ کے لیجنڈ کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی شہزادہ ولیم نے شاہی مصروفیات سے کچھ وقت نکال کر لندن کے معروف مقام دی مال میں کرکٹ کھیلی اس دوستانہ میچ میں انہوں نے سابق بھارتی کپتان سورو گنگولی، ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ برائن لارا اور انگلینڈ کے جو روٹ کے ساتھ حصہ لیا شہزادہ ولیم نے بلے بازی میں اچھی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، تاہم ویسٹ انڈیز کے عظیم کرکٹر برائن لارا نے انہیں باؤلنگ بہتر بنانے کے لیے چند مشورے بھی دیے کرکٹ آن دی مال کے عنوان سے منعقدہ اس تقریب میں بھارت اور برطانیہ کے سابق اور موجودہ کرکٹ ستارے شریک ہوئے ان میں بھارت کے سابق کپتان سورو گنگولی اور اجنکیا رہانے انگلینڈ کے جو روٹ اور ہیری بروک جبکہ انگلینڈ کے سابق فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن بھی شامل تھے اس دوستانہ میچ کا اہتمام دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے تعلقات کو اجاگر کرنے کے لیے کیا گیا تھا شہزادہ ولیم نے بلے بازی اور باؤلنگ دونوں میں اپنی صلاحیتیں آزمانے کی کوشش کی انہوں نے وہاں موجود تماشائیوں سے بھی ملاقات کی مداحوں سے ہاتھ ملایا اور ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں برائن لارا نے شہزادہ ولیم کی صلاحیتوں کو سراہا تاہم ساتھ ہی کہا کہ انہیں باؤلنگ میں مزید مشق کی ضرورت ہے
لارا نے کہا وہ خود کو کم تر سمجھتے ہیں کیونکہ جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں وہ فٹ بال کے بڑے مداح ہیں میرے خیال میں انہیں اپنی باؤلنگ پر بہت کام کرنے کی ضرورت ہے لیکن وکٹ کے دونوں جانب شاٹس کھیلنے کی ان کی صلاحیت اچھی ہے وہ میری ٹیم میں چھٹے یا ساتویں نمبر پر بیٹنگ کرنے والے کھلاڑی ہو سکتے ہیں یعنی ایسا کھلاڑی جو اننگز کے آخری حصے میں آئے اور دو چار چوکے لگا دے . دوسری جانب سورو گنگولی شہزادہ ولیم کی بلے بازی سے خاصے متاثر نظر آئے بھارت کے سابق کپتان نے کہا کہ شہزادہ ولیم نے اچھی بیٹنگ کی جبکہ کئی سال تک کرکٹ سے دور رہنے کے باعث ان کی اپنی صلاحیتوں میں کچھ زنگ آگیا ہے گنگولی نے کہا انہوں نے ٹھیک بلے بازی کی اس وقت وہ مجھ سے بہتر ہیں کیونکہ میں نے آٹھ یا نو سال بعد پہلی مرتبہ کرکٹ کا بیٹ اٹھایا ہے گنگولی نے شہزادہ ولیم کے دوستانہ اور سادہ مزاج رویے کی بھی تعریف کی

Comments (0)
Add Comment