پاکستان میں پہلی بار غیرملکی کوچ کی زیرنگرانی گول کیپنگ تربیت

اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیرِ اہتمام نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں قومی ہاکی کے فروغ اور گول کیپنگ کا معیار عالمی سطح پر لانے کے لیے پہلی بار خصوصی تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں غیرملکی اسپیشلائزڈ گول کیپنگ کوچ جونیئر اور سینئر ٹیموں کے منتخب 15 گول کیپرز کو جدید تکنیکوں کی تربیت دیں گے یہ تربیت غیرملکی کوچ باب ویلڈوف کی زیرِ نگرانی ہوگی
سات روزہ کیمپ کے دوران روزانہ صبح اور شام کے سیشنز منعقد کیے جائیں گے، جن میں گول کیپرز کی کارکردگی اور صلاحیتوں کو نکھارا جائے گا تربیتی پروگرام میں بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید گول کیپنگ مہارتوں تکنیکی صلاحیتوں جسمانی فٹنس اور ذہنی اعتماد میں اضافے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اس کیمپ میں قومی سینئر اور جونیئر ٹیموں کے کیمپ سے تعلق رکھنے والے 15 گول کیپرز کو مدعو کیا گیا ہے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق کیمپ کا بنیادی مقصد قومی ہاکی کے روشن مستقبل کو یقینی بنانا اور ٹیم کی دفاعی لائن کو مزید مضبوط بنانا ہے اس تربیت کے ذریعے گول کیپرز کو جدید ہاکی کے تقاضوں اور بین الاقوامی مقابلوں کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار کیا جائے گا.

Comments (0)
Add Comment