پی ایف ایف نے فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا

اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان فٹبال فیڈریشن پی ایف ایف کے ہیڈ کوچ احسان اللہ خان نے آذربائیجان میں منعقد ہونے والے فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول 2026 کے لیے 14 رکنی حتمی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے نوجوان شاہین 20 اکتوبر کو اسلام آباد سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو روانہ ہوں گے حتمی سفری اسکواڈ میں شیان عبدالجبار مروت محمد سلمان محمد عالم مقبول احمد شہراز خان رمیز رضا عامر حمزہ محمد مصطفیٰ الہان خان علی بخشی حمال خان اویس فیض زین العابدین دانش مسیح اور کلیم اللہ شامل ہیں یہ ٹورنامنٹ پاکستان فٹبال کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ہے کیونکہ اس ایونٹ میں شرکت کرنے والا پاکستانی اسکواڈ پہلی بار فیفا ورلڈ کپ ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کرے گا ان نوجوان کھلاڑیوں نے پی ایف ایف نیشنل انڈر 17 چیمپئن شپ 2026 میں عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر قومی ٹیم میں جگہ بنائی فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول نوجوان پاکستانی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر کھیلنے کا قیمتی تجربہ فراہم کرے گا اس ایونٹ میں انہیں مختلف ممالک کی فٹبال ثقافتوں سے روشناس ہونے اپنی صلاحیتیں نکھارنے اور عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع ملے گ

Comments (0)
Add Comment