ایسٹرڈ سیروٹ نے اسلام آباد ویمنز ٹینس چیمپئن شپ کا سنگلز ٹائٹل جیت لیا

ایسٹرڈ سیروٹ نے اسلام آباد ویمنز ٹینس چیمپئن شپ کا سنگلز ٹائٹل جیت لیا

اسلام آباد (پی پی اے) ڈبلیو 15 اسلام آباد جناح فیملی فاؤنڈیشن ورلڈ ٹینس ویمنز چیمپئن شپ 2026 کے دوسرے مرحلے کا اختتام پاکستان ٹینس فیڈریشن ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگیا فرانس کی ایسٹرڈ سیروٹ نے ویمنز سنگلز جبکہ تھائی لینڈ کی کامونوان یوڈپچ اور چین کی رو ژی وو نے ویمنز ڈبلز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
ویمنز سنگلز فائنل میں فرانس کی ایسٹرڈ سیروٹ نے تھائی لینڈ کی کامونوان یوڈپچ کو 3-6، 6-4 اور 6-2 سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ویمنز ڈبلز فائنل میں کامونوان یوڈپچ اور چین کی رو ژی وو نے جرمنی کی اناستاسیا کوپاروف اور ازبکستان کی سیویل یولدوشیوا کو 6-3، 4-6 اور 10-2 سے ہرا کر ڈبلز ٹائٹل جیت لیا.بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں 17 ممالک کی 31 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔جن میں فرانس چین روس ڈنمارک میکسیکو۔ازبکستان جنوبی افریقہ نیدرلینڈز کوریا نیپال جاپان ہانگ کانگ جرمنی تھائی لینڈ ترکیہ جمہوریہ چیک اور پاکستان شامل تھے اختتامی تقریب میں پاکستان میں امریکہ کی ناظم الامور نٹالی اے بیکر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ جناح فیملی فاؤنڈیشن کے چیئرمین انصیر جنید اور ان کی اہلیہ مہمانان اعزاز تھے معزز مہمانوں نے چیمپئنز اور رنرز اپ میں انعامات تقسیم کیے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی اور سیکریٹری جنرل کرنل ضیاء الدین طفیل بھی تقریب میں موجود تھے اور انہوں نے انعامات تقسیم کرنے میں حصہ لیا فرانس کی ٹینس کھلاڑی آراوانے رضائی کو کھیل کے لیے گراں قدر خدمات اور نمایاں کردار کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی
تقریب میں مختلف ممالک کے سفیروں سفارت کاروں پی ٹی ایف عہدیداران کھلاڑیوں کوچز والدین اور ٹینس شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر اعصام الحق قریشی نے چیمپئنز اور رنرز اپ کو شاندار کارکردگی پر مبارک باد دی اور نٹالی اے بیکر، انصیر جنید اور ان کی اہلیہ سمیت تمام معزز مہمانوں کا تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا انہوں نے بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد میں جناح فیملی فاؤنڈیشن کے تعاون کو بھی سراہا چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد پاکستان ٹینس فیڈریشن کی خواتین کی ٹینس کے فروغ پاکستانی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی مقابلوں کے مواقع فراہم کرنے اور عالمی ٹینس ایونٹس کے میزبان کے طور پر پاکستان کی حیثیت مستحکم کرنے کی کوششوں میں اہم پیش رفت ہے

Comments (0)
Add Comment