اسلام آباد (پی پی اے) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے ایشین گیمز میں میڈلز جیتنے والے پاکستانی کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کھیلوں کے فروغ اور ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کی بحالی کے عزم کا اعادہ کیا گیا تقریب میں چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور اولمپئن حسن سردار جبکہ سابق عالمی اسکواش چیمپئن جہانگیر خان نے شرکت کی اس موقع پر چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے مواقع بڑھانے قومی کھیل ہاکی کی بحالی اور ای اسپورٹس کے فروغ کے لیے وزیراعظم کے اقدامات کو اجاگر کیا انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت نوجوان کھلاڑیوں کی سرپرستی کھیلوں کے شعبے میں مواقع کی فراہمی اور عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ تقریب کا مقصد میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے حکومتی عزم کو اجاگر کرنا تھا