اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے ٹرائی سیریز کا آغاز اتوار سے ہوگا سیریز میں مجموعی طور پر سات میچز کھیلے جائیں گے، جن میں پہلے تین میچز راولپنڈی جبکہ اگلے چار میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے سیریز کے تمام میچز دوپہر ایک بجے شروع ہوں گے، جبکہ فائنل 31 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی دوسرے میچ میں پاکستان اور انگلینڈ کا مقابلہ ہوگا جبکہ تیسرے میچ میں انگلینڈ اور سری لنکا آمنے سامنے ہوں گے ٹرائی سیریز کے میچز پاکستان برطانیہ افریقہ کیریبیئن یورپ اور شمالی امریکا میں پی سی بی لائیو ایپ پر براہ راست نشر کیے جائیں گے پاکستان میں میچز پی ٹی وی اسپورٹس پر براڈ کاسٹ جبکہ تماشہ اور ٹیپ میڈ پر اسٹریم ہوں گے اس کے علاوہ سیریز کے میچز دنیا بھر میں بھی براڈ کاسٹ اور اسٹریم کیے جائیں گے سیریز کے دوران انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر مارک بچر عروج ممتاز خان عامر سہیل اور روشن ابھے سنگھے کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ بطور کپتان ان کا ہدف کھلاڑیوں سے بہترین کارکردگی حاصل کرنا ہے ٹرائی سیریز کے لیے ٹیم کا کمبی نیشن اچھا ہے اور وہ کامیابی حاصل کرنے کے لیے پُرامید ہیں انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے کہا کہ ان کی ٹیم ون ڈے میچز میں مسلسل فتوحات حاصل کرنا چاہتی ہے، جبکہ سری لنکن کپتان کوشال مینڈس کے مطابق یہ ٹرائی سیریز ان کی ٹیم کے لیے ایک اہم چیلنج ہوگی