راولپنڈی (پی پی اے) پاکستان انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے ٹرائی سیریز کا آغاز اتوار 18 اکتوبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا سات میچز پر مشتمل سیریز کے تمام مقابلے دوپہر ایک بجے شروع ہوں گے جبکہ ٹاس دوپہر ساڑھے بارہ بجے ہوگا۔ سیریز کے پہلے تین میچز راولپنڈی جبکہ آخری چار میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے ایونٹ کا فائنل 31 اکتوبر کو لاہور میں ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان ہوگا پاکستان کی قیادت شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ کی ہیری بروک اور سری لنکا کی کوشال مینڈس کریں گے شاہین آفریدی اب تک 11 ون ڈے میچز میں پاکستان کی کپتانی کر چکے ہیں جن میں سے قومی ٹیم نے سات میں کامیابی حاصل کی پاکستانی ٹیم 14 اکتوبر کو اسلام آباد میں جمع ہوئی اور سیریز سے قبل مسلسل تین روز ٹریننگ کی، جبکہ سری لنکن ٹیم 12 اکتوبر کو دارالحکومت پہنچی اور 14 اکتوبر سے پریکٹس شروع کی انگلینڈ کی ٹیم 16 اکتوبر کو پاکستان پہنچی اور اسے افتتاحی میچ سے قبل تیاریوں کے لیے تین ٹریننگ سیشنز ملیں گے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اب تک 160 ون ڈے میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں پاکستان نے 96 میں کامیابی حاصل کی ایک میچ برابر جبکہ چار بے نتیجہ رہے پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 92 ون ڈے میچز میں سے 32 جیتے، جبکہ تین میچز بے نتیجہ رہے پاکستان نے اپنی گزشتہ چار ون ڈے سیریز میں سے تین میں کامیابی حاصل کی۔ قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 2-1، سری لنکا کو 3-0 اور آسٹریلیا کو 2-1 سے شکست دی جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف اسے 1-2 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا انگلینڈ نے اپنی گزشتہ تین ون ڈے سیریز میں مسلسل کامیابیاں حاصل کیں جن میں سری لنکا اور بھارت کے خلاف سیریز شامل ہیں سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچز کی سیریز 1-0 سے جیتی جبکہ انگلینڈ کے خلاف اسے شکست ہوئی سیریز میں بابر اعظم جو روٹ اور کوشال مینڈس کی بیٹنگ پر خصوصی نظر رہے گی تینوں کھلاڑی گزشتہ ایک دہائی کے دوران اپنی ٹیموں کے لیے نمایاں رنز بنا چکے ہیں پاکستان کے اسکواڈ میں رضا اللہ اور سعد بیگ دو ایسے کھلاڑی ہیں جو تاحال ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو نہیں کر سکے پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر دو مضبوط ٹیموں کے خلاف مصروف ون ڈے سیزن کا آغاز کرنے پر ٹیم پُرجوش ہے ان کے مطابق تینوں ٹیموں میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی موجودگی کے باعث ٹرائی سیریز سخت اور مسابقتی ہوگی انہوں نے کہا کہ بطور کپتان ان کی کوشش ہوگی کہ کھلاڑیوں کو بھرپور اعتماد اور تعاون فراہم کیا جائے تاکہ وہ میدان میں بہترین کارکردگی دکھا سکیں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ مختلف مراحل میں حریف ٹیموں کو چیلنج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے کہا کہ پاکستان میں مختلف کنڈیشنز اور شائقین کے سامنے دو مضبوط ٹیموں کا سامنا کرنا بڑا چیلنج ہوگا ان کے مطابق ٹیم حالات کے مطابق خود کو ڈھال کر کامیابی کے مختلف راستے تلاش کرنا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ حالیہ سیریز میں انگلینڈ نے سری لنکا اور بھارت کے خلاف کامیابیاں حاصل کیں اور ٹرائی سیریز میں فائنل تک رسائی ایک اور اہم امتحان ہوگا سری لنکن کپتان کوشال مینڈس نے کہا کہ ان کی ٹیم ٹرائی سیریز میں شرکت کے لیے پُرجوش ہے اور دو مضبوط ٹیموں کے خلاف مقابلہ کرنے کی منتظر ہے ان کے مطابق سری لنکا ہر سیریز اور ٹورنامنٹ میں اعلیٰ معیار کی کرکٹ کھیلنے اور اپنے اہداف حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے نشریات اور کمنٹری
ٹرائی سیریز کے میچز پاکستان برطانیہ شمالی امریکا کیریبیئن افریقہ اور یورپ میں پی سی بی لائیو ایپ پر نشر ہوں گے۔ پاکستان میں پی ٹی وی اسپورٹس میچز براہ راست دکھائے گا جبکہ تماشہ اور ٹیپ میڈ پر بھی براہ راست اسٹریمنگ دستیاب ہوگی
بین الاقوامی نشریات کے لیے شمالی امریکا میں ولو ٹی وی، برطانیہ میں اسکائی اسپورٹس سری لنکا میں ڈائیلاگ پیو ٹی وی اور سیا تھا ٹی وی بنگلہ دیش میں ٹی اسپورٹس اور ٹیپ میڈ۔مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں کرک بز آسٹریلیا میں فاکس اسپورٹس بھارت میں ویٹو اور دیگر علاقوں میں اسپورٹس سینٹرل اور اسپورٹس ٹی وی پر میچز دکھائے جائیں گے افریقہ اور کیریبیئن کے لیے مذکورہ عالمی نشریاتی تقسیم میں الگ انتظامات ہوں گے کمنٹری پینل میں انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر مارک بچر پاکستان کی سابق ویمن کپتان عروج ممتاز خان سابق ٹیسٹ کپتان عامر سہیل اور وقار یونس جبکہ پاکستان کے سابق کرکٹر بازید خان شامل ہوں گے وقار یونس دوسرے ون ڈے سے کمنٹری کریں گے جبکہ بازید خان صرف پہلے میچ میں فرائض انجام دیں گے سری لنکا کے روشن ابھے سنگھے بھی کمنٹری پینل کا حصہ ہوں گے شائقین ٹرائی سیریز کے ٹکٹ پی سی بی کی ویب سائٹ pcb.tcs.com.pk سے حاصل کر سکتے ہیں سیریز کی تصاویر ادارتی استعمال کے لیے مفت ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں تاہم تصاویر کے استعمال کے وقت پاکستان کرکٹ بورڈ کو کریڈٹ دینا ہوگا
پاکستان کا اسکواڈ:
شاہین شاہ آفریدی (کپتان) ابرار احمد، سلمان علی آغا، عرفات منہاس بابر اعظم فہیم اشرف فخر زمان محمد غازی غوری (وکٹ کیپر) حارث رؤف حسن نواز نسیم شاہ رضا اللہ سعد بیگ (وکٹ کیپر) صائم ایوب شاداب خان اور سفیان مقیم
انگلینڈ کا اسکواڈ :
ہیری بروک (کپتان) گس ایٹکنسن، سونی بیکر ٹام بینٹن جیمز کولز جورڈن کاکس میسن کرین ہنری کروکومب سیم کرن لیام ڈاسن بین ڈکٹ ول جیکس جیمی اوورٹن عادل رشید جو روٹ اور جوش ٹنگ
سری لنکا کا اسکواڈ:
کوشال مینڈس (کپتان) سہان آراچیگے دشمنتھا چمیرا سچندو کولمباگے اویشکا فرنینڈو۔اسیتھا فرنینڈو جینتھ لیاناگے دلشان مدوشنکا ایشان ملنگا کمیندو مینڈس کامل مشارا لاہیرو اودارا پاون رتھنائیکے داسن شناکا مہیش تھیکشنا اور دونتھ ویلالاگے