پاکستان نے نومبر میں سلطان اذلان شاہ کپ کی دعوت قبول کرلی

اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نومبر ملائیشین ہاکی فیڈریشن کی دعوت باضابطہ طور پر قبول کرلی ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بین الاقوامی ہاکی میں پاکستان کا مقام بحال کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی ٹورنامنٹ میں شرکت سے کھلاڑیوں کو عالمی حریفوں کے خلاف کھیلنے، میچ کا تجربہ حاصل کرنے اور اپنی تکنیکی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے مواقع ملیں گے۔دوسری جانب پاکستان کی انڈر 21 ہاکی ٹیم سلطان آف جوہور کپ میں شرکت کے لیے پہلے ہی ملائیشیا میں موجود ہے، جہاں نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی ٹیموں کے خلاف اپنی صلاحیتیں آزمانے کا موقع مل رہا ہے.پی ایچ ایف انڈر 18، انڈر 21، سینئر مردوں اور خواتین کی قومی ٹیموں سمیت تمام کیٹیگریز میں کھلاڑیوں کی ترقی کے لیے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ اس حکمت عملی کا مقصد باصلاحیت کھلاڑیوں کی مضبوط نرسری تیار کرنا، پیشہ ورانہ معیار بلند کرنا اور پاکستانی کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر مقابلے کے لیے تیار کرنا ہے فیڈریشن کی جانب سے بہتر کوچنگ، تربیتی سہولیات اور بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ کھلاڑیوں کے لیے مالی مراعات اور معاونت کے نظام کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے۔ ان اقدامات کا مقصد کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی، میرٹ اور کارکردگی کو فروغ دینا اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے سینئر قومی ٹیم تک پہنچنے کا پائیدار راستہ ہموار کرنا ہے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں مسلسل شرکت، پیشہ ورانہ کوچنگ اور منظم تربیت قومی کھیل کی بحالی اور عالمی ہاکی میں پاکستان کا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کے لیے ناگزیر ہیں.پی ایچ ایف نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ کھلاڑیوں پر سرمایہ کاری، تمام سطحوں پر قومی ٹیموں کو مضبوط بنانے اور پاکستانی ہاکی ٹیلنٹ کو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مزید مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی

Comments (0)
Add Comment