راولپنڈی (پی پی اے) پاکستان کرکٹ ٹیم نے پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے ٹرائی سیریز کے افتتاحی میچ کے لیے تیاریاں مکمل کر لیں ہفتے کے روز قومی ٹیم نے دو گھنٹے کے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا جس میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں ٹریننگ سیشن کے آغاز میں کھلاڑیوں نے وارم اپ اور فیلڈنگ ڈرلز میں حصہ لیا جبکہ بلے بازوں نے سنٹر وکٹ اور سائیڈ نیٹس میں بیٹنگ پریکٹس کی ٹرائی سیریز کا افتتاحی میچ اتوار کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ کا آغاز دوپہر ایک بجے ہوگا