راولپنڈی (پی پی اے) پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے ٹرائی سیریز 2026 کا پہلا میچ آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے پاکستانی ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں، جبکہ وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ قومی ٹیم کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈیبیو کر رہے ہیں پاکستان کی پلیئنگ الیون میں صائم ایوب فخر زمان بابر اعظم سعد بیگ حسن نواز سلمان علی آغا عرفات منہاس فہیم اشرف شاہین شاہ آفریدی نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں قومی ٹیم نے ٹی ٹونٹی سیریز میں کھیلنے والی ٹیم میں تین اہم تبدیلیاں کی ہیں بابر اعظم، سلمان علی آغا اور شاہین شاہ آفریدی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ رضا اللہ خان محمد غازی غوری اور ابرار احمد کو ایمرجنسی فیلڈرز میں شامل کیا گیا ہے سری لنکن ٹیم کی قیادت کسل مینڈس کر رہے ہیں مہمان ٹیم کی پلیئنگ الیون میں اویشکا فرنینڈو کامندو مینڈس کسل مینڈس پون رتھنایاکے سہان آرچچگے جنتھ لیانگے دسن شاناکا، سچندو کولمباگے ایشان ملنگا اسیتھا فرنینڈو اور دلشان مدوشنکا شامل ہیں سری لنکا کے ریزرو کھلاڑیوں میں کامل مشرا دونتھ ویلالاگے ماہیش تھیکشانا، دشنمانتھا چمیرا اور لاہیرو ادارا شامل ہیں پاکستان نے حال ہی میں سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز 2-1 سے جیتی تھی۔ ون ڈے ٹرائی سیریز میں انگلینڈ تیسری ٹیم ہے جس میں تینوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف مقابلہ کریں گی پاکستان کی ون ڈے ٹیم کے لیگ اسپنرز شاداب خان اور سفیان مقیم بیماری کے باعث ون ڈے ٹرائی سیریز کے پہلے میچ سے باہر ہو گئے ہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دونوں کھلاڑی ٹیم کے میڈیکل اسٹاف کی نگرانی میں زیرِ علاج ہیں۔ ان کی صحت میں بہتری کا مسلسل جائزہ لیا جائے گا اور صحت یابی کے بعد انہیں سیریز کے آئندہ میچز کے لیے انتخاب کے زیرِ غور لایا جائے گا