راولپنڈی (پی پی اے) ٹرائی نیشن ون ڈے سیریز 2026 کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوورز میں 305 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی، سری لنکا کو کامیابی کے لیے 306 رنز کا ہدف حاصل کرنا ہوگا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ٹاس ہارنے کے بعد پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی۔ قومی ٹیم کی جانب سے سلمان علی آغا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 90 گیندوں پر 107 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جس میں 10 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا بابر اعظم نے 57 گیندوں پر 45 رنز بنائے جبکہ وکٹ کیپر سعد بیگ نے 40 گیندوں پر 39 رنز اسکور کیے، ان کی اننگز میں تین چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ حسن نواز نے 49 گیندوں پر 37 رنز بنائے جبکہ عرفات منہاس نے 15 گیندوں پر 18 اور فخر زمان نے 19 گیندوں پر 16 رنز اسکور کیے کپتان شاہین شاہ آفریدی 12 گیندوں پر 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ صائم ایوب 7 فہیم اشرف 6، نسیم شاہ اور حارث رؤف بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ پاکستان نے اضافی رنز کی مد میں 17 رنز حاصل کیے سری لنکا کی جانب سے ایشان ملنگا سب سے کامیاب بولر رہے، انہوں نے 46 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اسیتھا فرنینڈو نے 59 رنز کے عوض تین اور دلشان مدوشنکا نے 67 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا پاکستان کی پہلی وکٹ 23 رنز پر گری جب صائم ایوب 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ فخر زمان 32 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ بابر اعظم نے سعد بیگ کے ساتھ اننگز کو سنبھالا، تاہم 106 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم کی وکٹ گر گئی۔ سعد بیگ 118 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے حسن نواز اور سلمان علی آغا نے اننگز کو آگے بڑھایا، جبکہ عرفات منہاس نے بھی 18 رنز کا حصہ ڈالا پاکستان کی پوری ٹیم 305 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی