جوہر بہرو (پی پی اے) ملائیشیا کے شہر جوہر بہرو میں جاری سلطان آف جوہر کپ 2026ء میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا اور اپنے پہلے میچ میں چین کو 3-8 جبکہ دوسرے میچ میں کینیڈا کو 2-6 سے شکست دے دی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے دونوں میچوں میں قومی کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی پر ٹیم آفیشلز اور کوچنگ اسٹاف کو مبارکباد پیش کی پہلے میچ میں چین کو 3-8 سے شکست پاکستانی کھلاڑیوں نے چین کے خلاف میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ حکمت عملی اپناتے ہوئے حریف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا پاکستان کی جانب سے سیف اللہ نے 13ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی محمد فاروق نے 30ویں رانا ولید نے 37ویں حمزہ فیاض نے 39ویں مصطفیٰ غلام نے 43ویں اور عثمان محمد نے 44ویں منٹ میں گول اسکور کرکے پاکستان کی پوزیشن مستحکم کی میچ کے اختتامی لمحات میں حیدر عاصم نے 55ویں اور 57ویں منٹ میں مسلسل دو گول کرکے پاکستان کی آٹھ گول کی فتح یقینی بنا دی چین کی جانب سے لیانگ ہاؤلن نے دو جبکہ وانگ یوبو نے ایک گول اسکور کیا دوسرے میچ میں کینیڈا کو 2-6 سے ہرایا پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے کینیڈا کے خلاف دوسرے میچ میں بھی عمدہ کھیل پیش کیا پاکستان کی جانب سے حمزہ فیاض نے نویں منٹ میں پہلا گول اسکور کیا جبکہ حمزہ علی نے 14ویں منٹ میں دوسرا گول کرکے ٹیم کی برتری مستحکم کر دی رانا عبداللہ سمیع نے 25ویں منٹ میں تیسرا گول اسکور کیا کینیڈا کی جانب سے بھلر گرنور نے 30ویں منٹ میں گول کیا جبکہ پاکستان کے رانا ولید نے 38ویں منٹ میں چوتھا گول کرکے برتری مزید بڑھا دی کینیڈا کے یوگیشوارن ابھیرام نے 45ویں منٹ میں دوسرا گول اسکور کیا آخری کوارٹر میں آسام حیدر نے 51ویں اور عدیل نے 54ویں منٹ میں گول کرکے پاکستان کو 2-6 سے کامیابی دلائی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے قومی جونیئر ٹیم کی دونوں کامیابیوں پر کھلاڑیوں آفیشلز اور کوچنگ اسٹاف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے میدان میں جذبے محنت اور ٹیم اسپرٹ کا شاندار مظاہرہ کیا انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹیم آئندہ میچوں میں بھی عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے قوم کا سر فخر سے بلند کرے گی