امام الحق کو بھی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

راولپنڈی (پی پی اے) پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق کو بھی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد وہ او جی ڈی سی ایل کی جانب سے پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں حصہ لے سکیں گےذرائع کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے امام الحق کی دستیابی کی تصدیق کر دی ہے جبکہ پی سی بی نے بھی ٹیم انتظامیہ کو ان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کی اجازت سے آگاہ کر دیا ہے اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل چکی ہے۔ وہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ ایس این جی پی ایل کی قیادت کرتے ہوئے خان ریسرچ لیبارٹریز کے آر ایل کے خلاف میدان میں اتریں گے. واضح رہے کہ امام الحق اور محمد رضوان ان سات کھلاڑیوں میں شامل تھے جنہیں اگست 2026 میں انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کی شکست کے بعد پی سی بی نے فوری طور پر وطن واپس بلا لیا تھا مذکورہ ٹیسٹ میں پاکستان کو 194 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا بعد ازاں دونوں کھلاڑیوں کے موبائل فون نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی این سی سی آئی اے نے اپنی تحویل میں لے لیے تھے اور ان کے خلاف مبینہ تحقیقات بھی کی گئی تھیں

Comments (0)
Add Comment