او آئی سی اجلاس میں فلسطین، کشمیر اور مسلم امہ کے مسائل اجاگر

جدہ (محمد اکرم اسد) اسلامی تعاون تنطیم (OIC) کے رکن ممالک کے وزراےٗ خارجہ کونسل( CMF) کا 52واں اجلاس بغداد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں 70سے زائد قرار دادیں منظور کی گئیں 52ویں اجلاس کا موضوع مکالمہ اور یکجہتی: امن اور پائیدار ترقی کے دو بنیادی ستون تھا ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کونسل آف فارن منسٹرز (CFM) کی صدارت عراق کے وزیر خارجہ فواد محمد حسین کے سپرد کی او آئی سی میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر سید محمد فواد شیر نے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی جانب سے پاکستان کی نمائندگی کی اجلاس میں 70 سے زائد قراردادیں منظور کی گئیں جن میں مختلف رکن ممالک کی صورتحال مسئلہ فلسطین جموں و کشمیر مسلم اقلیتوں اور برادریوں کے حقوق اور اسلامو فوبیا اسلام دشمنی کے تدارک جیسے سیاسی امور کا احاطہ کیا گیا اجلاس میں تنظیم کے پروگراموں اور سرگرمیوں کے دائرہ کار میں آنے والے اقتصادی سماجی انسانی ثقافتی سائنسی اور دیگر مسائل پر بھی غور کیا گیا پاکستانی سفیر فواد شیر نے نائب وزیر اعظم او وزیر دفاع کی نمائندگی کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کی جانب سے جاری نسل کشی کی شدید مذمت کی انہوں نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں بشمول مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحانہ کارروائیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا انہوں نے ایک محفوظ، قابلِ عمل مربوط اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا جس کی بنیاد جون 1967 سے قبل کی سرحدوں پر ہو اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر (IIOJK) کے عوام کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے، سفیر فواد شیر نے جموں و کشمیر کے عوام کے لیے او آئی سی کی مستقل اور غیر مبہم حمایت کو سراہا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور او آئی سی کی متعلقہ قراردادوں نیز کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق، کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کے حصول کے لیے ٹھوس اقدامات پر زور دیا انہوں نے امتِ مسلمہ کے اتحاد کی اہمیت اور امن، سلامتی اور ترقی کو درپیش اجتماعی چیلنجوں پر قابو پانے میں او آئی سی کے کردار کو اجاگر کیا انہوں نے حوثی حملوں کے خلاف مملکتِ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور یمن کی خودمختاری اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی حمایت کا یقین دلایا سفیر فواد شیر نے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے دوران منعقدہ ’مکالمہ اور یکجہتی امن اور پائیدار ترقی کے دو بنیادی ستون کے موضوع پر وزراء کے مشاورتی اجلاس میں نائب وزیر اعظم وزیر خارجہ کی نمائندگی کی ایران اور امریکہ کے درمیان ثالث کے طور پر پاکستان کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشیدگی میں کمی اور وسیع تر علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں جنگ بندی اور ’اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت‘ (Islamabad Memorandum of Understanding) طے پائی وزرائے خارجہ کونسل نے اپنے اختتام پر بغداد اعلامیہ‘ بھی منظور کیا جس میں امتِ مسلمہ کو درپیش مسائل جن میں فلسطین جموں و کشمیر اسلامو فوبیا علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دیگر عصری مسائل شامل ہیں

Comments (0)
Add Comment