لاہور (پی پی اے) یونیورسٹی آف پنجاب لاہور کی طالبہ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن ایچ ای سی ہینڈبال ٹیم کی رکن مسیحہ نظام نے ازبکستان کے شہر تاشقند میں منعقدہ آئی ایچ ایف ویمنز نیشنز ٹرافی 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کر دیا کرغزستان کے خلاف کانسی کے تمغے کے لیے کھیلے گئے میچ میں مسیحہ نظام کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، جبکہ پاکستان نے مقابلے میں کامیابی حاصل کرکے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا. ایف ای ایچ پاکستان نے مسیحہ نظام کی شاندار کارکردگی اور قومی سطح پر کامیابی کو سراہتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔ مسیحہ نظام کے ساتھ پنجاب یونیورسٹی کی دو دیگر کھلاڑیوں لائبہ اجمل اور ماریہ خان نے بھی قومی اسکواڈ میں شامل ہو کر پاکستان کی نمائندگی کی