جدہ(محمد اکرم اسد پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے قائمقام صدر ملک جاوید حسین اعوان نے کہا ہے کہ دیار غیر میں رہتے ہوئے وطن کی محبت میں دوچند اضافہ ہو جاتا ہے اور دل ہر وقت وطن کے بارے میں اچھی خبریں سننے کو کرتا ہے لیکن جب وطن کے بارے میں منفی خبریں ملتی ہیں تو ہم پردیسیوں کو کچھ زیادہ ہی افسوس ہوتا ہے حالانکہ ملک میں رہنے والوں کو شاید ان باتوں کا علم ہی نہ ہو لیکن سعودی عرب میں رہتے ہوئے ہمیں ایسا ہی لگتا ہے کہ ہم اپنے ہی گھر رہ رہے ہیں وہ یہاں اپنے عزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب اور عشائیے سے خطاب کر رہے تھے جسکا کا اہتمام پیپلز پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل آفتاب ترابی اور صدر پیپلز پارٹی جدہ سٹی راجہ اعجاز حسین جنجوعہ نے کیا تھا جس میں کمیونٹی کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی، ملک جاوید حسین نے کہا کہ انکے قیام کے دوران پارٹی اور کمیونٹی کی طرف سے جو عزت اور پیار ملا ہے وہ انکے لیے اثاثہ ہے جو وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے، انہوں کہا کہ وہ وطن جا تو ضرور رہے ہیں مگر یہاں کی یادیں ہمیشہ انکے ساتھ رہینگی۔ آخر میں اس مملک جاوید حسین اعوان نے اپنے اعزاز میں تقریب کے انعقاد پر منتظمین اور پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد اکرم، رانا جعفر، راجہ اعجاز حسین جنجوعہ، ملک علی خورشید سلطان، چوہدری اکرم گجر، ادریس قریشی اور دیگر مقررین نے ملک جاوید حسین اعوان کی پارٹی اور پاکستانی کمیونٹی کے لیے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین نے ان کے فعال اور مثبت کردار کو سراہتے ہوئے وطن واپسی اور زندگی کے نئے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تقریب کے اختتام پر سانحۂ کارساز کے شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی طور پر دعا اور فاتحہ خوانی کی گئی