ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ پاکستان کے متحدہ عرب امارات اور بھارت سے مقابلے

اسلام آباد (پی پی اے) ہانگ کانگ سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 میں دفاعی چیمپئن پاکستان کی ٹیم اپنے گروپ کے دونوں میچز 30 اکتوبر کو کھیلے گی شیڈول کے مطابق پاکستان کا پہلا مقابلہ متحدہ عرب امارات جبکہ دوسرا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف ہوگا.پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں 30 اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 35 منٹ پر مدمقابل ہوں گی جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ اسی روز صبح 11 بج کر 15 منٹ پر کھیلا جائے گا ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے مطابق چاروں گروپس کی سرفہرست ٹیمیں براہ راست سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی اس طرح پاکستان کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنا ہوگی جس کے لیے متحدہ عرب امارات اور بھارت دونوں کے خلاف کامیابی اہم ہوگی دفاعی چیمپئن پاکستان کی ٹیم ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی جبکہ شائقین کرکٹ کی نظریں بالخصوص پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے اہم مقابلے پر مرکوز ہوں گی

Comments (0)
Add Comment