کراچی (پی پی اے)پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ کا آخری راؤنڈ مکمل ہوگیا جس کے بعد سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ٹیم 107 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہی، جبکہ ایم آئی ٹی سلیوشنز نے 96 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ روزہ فائنل 25 اکتوبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا دوسری جانب اوجی ڈی سی ایل کی ٹیم گریڈ ٹو گولڈ ٹورنامنٹ میں ریلیگیٹ ہوگئی جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں ایس این جی پی ایل نے کے آر ایل کو چار وکٹوں سے شکست دے دی ایس این جی پی ایل نے 191 رنز کا ہدف 53.2 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ عبدالصمد نے 103 گیندوں پر ناقابل شکست 69 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اس کامیابی کے ساتھ ایس این جی پی ایل ریلیگیشن سے بھی محفوظ ہوگئی لاہور کے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں اوجی ڈی سی ایل اور غنی کے درمیان میچ ڈرا ہوگیا کھیل کے آخری روز غنی نے دوسری اننگز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 380 رنز بنائے غنی کی جانب سے علی رزاق اور حسین طلعت نے سنچریاں اسکور کیں دونوں بلے بازوں نے 149 رنز پر پانچ وکٹیں گرنے کے بعد ٹیم کو مشکلات سے نکالا اور 109 رنز کی اہم شراکت قائم کی بدھ کو ایم آئی ٹی سلیوشنز نے پی ٹی وی کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ نیشنل گراؤنڈ اسلام آباد میں کنگز مین اکیڈمی اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کے درمیان میچ ڈرا ہوگیا کنگز مین اکیڈمی نے سٹیٹ بینک کو جیت کے لیے 295 رنز کا ہدف دیا تاہم سٹیٹ بینک کی ٹیم کھیل کے اختتام تک 57 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنا سکی۔ سٹیٹ بینک کے حسن رضا نے ناقابل شکست سنچری اسکور کی دن کے آغاز پر کنگز مین اکیڈمی کے کپتان محمد طیب عارف نے اپنی تیسری سنچری مکمل کی، جس کے بعد کنگز مین اکیڈمی نے اپنی دوسری اننگز 321 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی