نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ، اسٹرائیکرز اور اسٹارز کل فائنل کھیلیں گی

ناقابلِ شکست اسٹرائیکرز کی ٹرافی پر نظریں اسٹارز کی ٹیم مسلسل تیسری شکست کا بدلہ لینے کے لیے تیار

فیصل آباد (پی پی اے) نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا فائنل پیر 26 اکتوبر کو اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں اسٹرائیکرز اور اسٹارز کے درمیان کھیلا جائے گا میچ صبح 10 بجے شروع ہوگا جسے پی ٹی وی اسپورٹس پر براہ راست نشر کیا جائے گا جبکہ ٹیپ میڈ اور تماشا پر بھی میچ کی لائیو اسٹریمنگ ہوگی ٹورنامنٹ کے اختتام پر مجموعی طور پر 30 لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی فاتح ٹیم کو 15 لاکھ روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو 10 لاکھ روپے ملیں گے ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی کو 2 لاکھ روپے جبکہ بہترین بیٹر باؤلر اور وکٹ کیپر کو ایک، ایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا اسٹرائیکرز کی قیادت نٹالیہ پرویز کریں گی جو آٹھ میں سے دو میچوں میں ٹیم کی کپتانی کر چکی ہیں۔ انہوں نے فاطمہ ثنا کی جگہ ذمہ داری سنبھالی ہے جنہوں نے چھ میچوں میں ٹیم کی قیادت کی اسٹرائیکرز نے ٹورنامنٹ میں اب تک اپنے تمام آٹھ میچ جیت کر ناقابلِ شکست رہنے کا اعزاز حاصل کیا ہے اور فائنل میں بھی اسی کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے ٹرافی جیتنے کے لیے پرعزم ہیں دوسری جانب طوبیٰ حسن کی قیادت میں اسٹارز کی ٹیم اپنے آخری دو اہم میچ جیت کر فائنل میں پہنچی ہے ٹیم نے آٹھ میچوں میں مجموعی طور پر چار فتوحات حاصل کی ہیں دونوں ٹیموں کے درمیان اس ٹورنامنٹ میں ہونے والے گزشتہ دو مقابلوں میں اسٹرائیکرز نے بالترتیب چار وکٹوں اور تین وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی 13 اکتوبر کو ہونے والے مقابلے میں اسٹارز کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 87 رنز بنا سکی تھی جسے اسٹرائیکرز نے 17.3 اوورز میں حاصل کرلیا 20 اکتوبر کو دونوں ٹیمیں دوبارہ مدمقابل ہوئیں تو صدف شمس کے 50 رنز کی بدولت اسٹارز نے 6 وکٹوں پر 132 رنز بنائے۔ اسٹرائیکرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور کی پانچویں گیند پر ہدف حاصل کرلیا جبکہ اس کی تین وکٹیں باقی تھیں ایمان نصیر نے 49 گیندوں پر 51 رنز کی اہم اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں بنیادی کردار ادا کیا
اسٹرائیکرز کی عمیمہ سہیل نے ٹورنامنٹ میں دو نصف سنچریوں کی مدد سے 232 رنز بنائے ہیں اور پانچ وکٹیں بھی حاصل کی ہیں اسٹارز کی جانب سے صدف شمس 248 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر ہیں، جنہوں نے تین نصف سنچریاں اسکور کی ہیں باؤلنگ کے شعبے میں اسٹارز کی بائیں ہاتھ کی اسپنر مومنہ ریاض 15 وکٹوں کے ساتھ نمایاں ہیں، جبکہ لیگ اسپنر طوبیٰ حسن نے 11 اور ڈیانا بیگ نے 9 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اسٹرائیکرز کی جانب سے آف اسپنر رمین شمیم نے 17 اور بائیں ہاتھ کی اسپنر تنیا سعید نے 10 وکٹیں حاصل کی ہیں، جبکہ فاسٹ باؤلر سیدہ معصومہ زہرا نے 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے
طوبیٰ حسن، کپتان اسٹارز نے کہا کہ انہیں ٹورنامنٹ میں درپیش چیلنجز کے دوران اپنی ٹیم کی کارکردگی پر فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم آخری دو میچوں میں حاصل د جیت کے سلسلے کو روکنے کی کوشش کرے گی۔ نئے میدان میں دونوں ٹیموں کی کارکردگی دیکھنا دلچسپ ہوگا، تاہم انہیں اپنے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے نٹالیہ پرویز، کپتان اسٹرائیکرز نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں ٹیم کا سفر غیر معمولی رہا ہے اور آٹھوں میچ جیتنے میں تمام کھلاڑیوں نے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ مختلف مواقع پر مختلف کھلاڑیوں نے ذمہ داری نبھائی، جس سے ٹیم کو کامیابی ملی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم فائنل میں بھی بہترین کھیل پیش کرکے ٹرافی جیتنے کی بھرپور کوشش کرے گی اسٹارز اسکواڈ: طوبیٰ حسن (کپتان)، عنبر کائنات، اقصیٰ بی بی، عائشہ رحمان، ڈیانا بیگ، حفصہ خالد، ارم جاوید، جویریہ صدیق، مناہل رفیق، مومنہ ریاض، روزینہ اکرم، صدف شمس، ثمینہ آفتاب، شبنم حیات اور یسریٰ عامر اسٹرائیکرز اسکواڈ: نٹالیہ پرویز (کپتان) علینہ مسعود، اقصیٰ حبیب ایمان نصیر، حرینہ سجاد، ناجیہ علوی، نشرہ سندھو، نیلم مشتاق، عمیمہ سہیل، رمین شمیم، سدرہ نواز، سیدہ معصومہ زہرا، زیب النساء نیاز اور زونش عبد الستار

Comments (0)
Add Comment