اسلام آباد (پی پی اے) پاکستانی ویٹ لفٹر صائمہ شہزاد نے اسلام آباد میں منعقدہ دوسرے ایشین ماسٹرز اور ورلڈ ماسٹرز گراں پری ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 2026 میں 61 کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کر دیا چھ روزہ بین الاقوامی مقابلے 20 سے 25 اکتوبر تک پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کے لیاقت جمنازیم میں منعقد ہوئے۔ ان مقابلوں کا مشترکہ اہتمام پاکستان ماسٹرز ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن اور پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کیا۔ چیمپئن شپ میں 21 ممالک کے تقریباً 250 کھلاڑیوں کی شرکت متوقع تھی، جس سے ایونٹ کی بین الاقوامی اہمیت نمایاں ہوئی صائمہ شہزاد اس سے قبل بھی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 2019 میں منعقدہ 13ویں ساؤتھ ایشین گیمز میں 55 کلوگرام کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیت چکی ہیں۔ ایشین ماسٹرز چیمپئن شپ میں طلائی تمغے کا حصول ان کے کھیلوں کے کیریئر میں ایک اور اہم کامیابی ہے صائمہ شہزاد کی اس کامیابی کو پاکستانی ویٹ لفٹنگ کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے بین الاقوامی مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔