لاہور (پی پی اے) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے صائم ایوب کو جاری سہ ملکی ون ڈے سیریز کے بقیہ میچز کے لیے قومی اسکواڈ سے ریلیز کر دیا ہے، جبکہ ان کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے پی سی بی کے مطابق صائم ایوب نے ہیڈ کوچ سے گفتگو کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپس جا کر اپنی بیٹنگ فارم بہتر بنانے اور اعتماد بحال کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ ٹیم مینجمنٹ نے صائم ایوب کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے ان کی موجودہ فارم کے بارے میں دی گئی واضح رائے کو سراہا، جس کے بعد ٹیم مینجمنٹ اور قومی سلیکشن کمیٹی نے باہمی اتفاق سے ان کی درخواست قبول کر لی قومی سلیکشن کمیٹی نے صائم ایوب کے متبادل کے طور پر صاحبزادہ فرحان کو سہ ملکی سیریز کے بقیہ میچز کے لیے اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے پاکستانی ٹیم مسلسل تین کامیابیوں کے بعد سہ ملکی سیریز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پانچواں میچ منگل 27 اکتوبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا