جدہ میں یوم سیاہ کشمیر کی تقریب کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

جدہ (محمد اکرم اسد) دنیا بھر میں کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضہ کا دن یوم سیاہ کے طور پر منا کر کشمیریوں سے بھر پور اظہار یک جہتی کیا گیا اسی طرح جدہ میں بھی پاکستانی قونصلیٹ میں اس دن کے حوالے سے یوم سیاہ پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے او آئی سی میں پاکستان کے مستقل مندوب ایمبسیڈر محمد فواد شیر نے کہا کہ کشمیری عوام کا درد و کرب آج بھی دنیا کے ضمیر پر ایک اجتماعی زخم کی حیثیت رکھتا ہے۔تاہم ظلم اور ناانصافی ہمیشہ قائم نہیں رہ سکتے بھارتی جارحیت اور تسلط کا سورج ضرور غروب ہوگا۔ حق خودارادیت کشمیریوں کا پیدائشی اور ناقابل تنسیخ حق ہے جو وہ ان شاء اللہ بہت جلد حاصل کر لیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات نے دنیا پر ایک بار پھر یہ واضح کر دیا ہے کہ مسئلہ کشمیر امت مسلمہ کے لیے انصاف اور اصول کا معاملہ ہے بغداد عراق میں حالیہ منعقدہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 52 ویں اجلاس میں جموں و کشمیر سے متعلق منظور کی گئی حالیہ قرارداد اور اعلامیہ نے بھی مسئلہ کشمیر کے لیے او آئی سی کی مسلسل حمایت کو اجاگر کیا ہے قونصل جنرل سید مصطفی ربانی نے مسئلہ کشمیر پر اسلامی تعاون تنظیم اور برادر ملک سعودی عرب کے مضبوط اور مسلسل تعاون پر خراج تحسین پیش کیا انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان، مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اپنے منصفانہ اور اخلاقی موقف سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا اور حقِ خود ارادیت کے حصول کے لیے کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کے ساتھ اپنی اخلاقی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیگا —یہ وہ حق ہے جس کا وعدہ بین الاقوامی برادری نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے ذریعے کشمیریوں سے کیا تھا تقریب سے جدہ کشمیر کمیٹی کے چئیرمین مسعود احمد پوری و جموں و کشمیر اوورسیز کمیونٹی کے چیئرمین عارف مغل نے بھارت کے غیر قانونی,ِقبضہ جموں و کشمیر میں عوام کی ابتر صورتحال پر روشنی ڈالی اس موقع پر ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جس میں مقبوضہ کشمیر کے حالات کی عکاسی کی گئی تھی جس سے شرکاء کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں اور وہاں کے مقامی باشندوں کو درپیش چیلنجز کے بارے میں تفصیلی آگاہی حاصل ہوئی مقررین نے اس دن کی تاریخی اہمیت پر زور دیا اور بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے مظالم، بالخصوص 5 اگست 2019 کے بعد کے واقعات کی شدید مذمت کی انہوں نے بھارتی ظلم و ستم کے خلاف کشمیریوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا شرکاء نے تقریب میں ڈاکٹر طلحہ الکشمیری کی کشمیر پر عربی میں تصنیف چنار کے درختوں کے درمیان کے عنوان سے کتاب پیش کی جو کشمیر کے موضوع پر عربی زبان میں لکھا گیا پہلا ناول ہے اس ناول میں مسئلہ کشمیر کو انسانیت، محبت ثقافت اور کشمیر کی خوبصورتی کی زبان میں انتہائی خوبصورتی سے بیان کیا گیا ہے انہوں شرکاء میں کتاب بھی تقسیم کی اس موقع پر انہوں نے اپنی کتاب کے مدرجات کے حوالے سے خیالات کا اظہار بھی کیا تقریب کے آخر میں دعاؤں میں عالمی اداروں کی توجہ مسئلہ کشمیر پر دلائی گئی تقریب کے شروع میں صدرِ پاکستان وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے

Comments (0)
Add Comment