اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان کی میزبانی میں 23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ 2026ء کا آغاز 3 نومبر سے مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگا جو 7 نومبر تک جاری رہے گی ایشیا کے اس اہم اسکواش مقابلے میں پاکستان سمیت چھ ممالک کے 44 کھلاڑی شرکت کریں گے جن میں ہانگ کانگ چائنہ ملائیشیا کوریا ایران اور ازبکستان کی ٹیمیں شامل ہیں چیمپئن شپ میں پاکستان کی مینز ٹیم پہلی سیڈ کی حیثیت سے پول اے میں میدان میں اترے گی جبکہ ویمنز ٹیم کو چوتھی سیڈ دی گئی ہے قومی مینز ٹیم میں نور زمان محمد اصحاب عرفان محمد عاصم خان اور ناصر اقبال شامل ہیں ٹیم کی کوچنگ کے فرائض طاہر اقبال انجام دیں گے پاکستان کی ویمنز ٹیم میں ثنا بہادر، ماریہ علی ماہ نور علی اور حریرہ علی شامل ہیں جبکہ سعدیہ گل ٹیم کی کوچ ہوں گی چیمپئن شپ کے دوران قومی ٹیموں کی انتظامی ذمہ داریاں گروپ کیپٹن (ر) عرفان اصغر کے سپرد ہوں گی پاکستان کو ہوم گراؤنڈ اور شائقین کی بھرپور حمایت کا فائدہ حاصل ہوگا قومی مینز اور ویمنز ٹیمیں ایشیائی ٹائٹل اپنے نام کرنے کے عزم کے ساتھ ایونٹ میں شرکت کریں گی