قائداعظم ٹرافی گولڈ: پشاور بلوز، فاٹا اور ملتان کی شاندار فتوحات

اسلام آبد (پی پی اے) قائداعظم ٹرافی گولڈ کے پہلے راؤنڈ کے تمام میچز مکمل ہوگئے، جس میں پشاور بلوز، فاٹا اور ملتان نے اپنے اپنے مقابلوں میں کامیابی حاصل کرلی، جبکہ کراچی بلوز اور سیالکوٹ بلوز کے درمیان کھیلا گیا میچ ڈرا ہوگیا ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور بلوز نے فیصل آباد کو اننگز اور 25 رنز سے شکست دے دی۔ فیصل آباد نے میچ کے آخری روز ایک وکٹ کے نقصان پر 54 رنز سے اپنی دوسری اننگز شروع کی، تاہم پوری ٹیم 219 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ پشاور بلوز کے محمد وصال نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 37 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں فاٹا نے لاہور وائٹس کو 241 رنز کے بڑے مارجن سے ہرادیا۔ لاہور وائٹس نے چار وکٹوں کے نقصان پر 40 رنز سے کھیل کا آغاز کیا، تاہم پوری ٹیم 170 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ لاہور وائٹس کی جانب سے بابراعظم 42 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ فاٹا کے شاہد عزیز اور آفاق آفریدی نے چار، چار وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم میں ملتان نے اسلام آباد کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اسلام آباد نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز سے اپنی دوسری اننگز شروع کی اور پوری ٹیم 229 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ملتان کے حسن حفیظ نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 65 رنز کے عوض چھ وکٹیں حاصل کیں۔ ملتان نے 121 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔ امام الحق 64 اور عزیر ممتاز 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
نیشنل گراؤنڈ میں کراچی بلوز اور سیالکوٹ بلوز کے درمیان مقابلہ ڈرا ہوگیا۔ کراچی بلوز نے ایک وکٹ کے نقصان پر دو رنز سے اپنی اننگز آگے بڑھائی اور کھیل کے اختتام تک چار وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنائے۔ کراچی بلوز کے عمیر بن یوسف نے ناقابل شکست 100 رنز جبکہ رمیز عزیز نے 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ قائداعظم ٹرافی گولڈ کے دوسرے راؤنڈ کا آغاز پیر 9 نومبر سے ہوگا۔

Comments (0)
Add Comment