قائداعظم ٹرافی گولڈ اور سلور، دوسرے راؤنڈ کے تیسرے روز کا کھیل مکمل

کراچی بلوز کے رمیز عزیز کی 170 رنز کی شاندار اننگز، سیف اللہ بنگش کی ناقابل شکست سنچری

اسلام آباد (پی پی اے) قائداعظم ٹرافی گولڈ اور سلور کے دوسرے راؤنڈ کے تیسرے روز کا کھیل مکمل ہوگیا۔ گولڈ ٹرافی میں کراچی بلوز کے رمیز عزیز نے 170 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ سیف اللہ بنگش 102 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، کراچی بلوز نے ملتان کے خلاف دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 393 رنز بنا لیے
فیصل آباد نے سیالکوٹ بلوز کے خلاف دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 194 رنز بنالیے جبکہ اسلام آباد کے 473 رنز کے جواب میں لاہور وائٹس نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں پر 200 رنز بنائے پشاور بلوز نے فاٹا کو جیت کے لیے 333 رنز کا ہدف دیا، جس کے جواب میں فاٹا نے 3 وکٹوں پر 116 رنز بنالیے قائداعظم ٹرافی سلور میں بہاولپور نے کوئٹہ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی جبکہ پشاور وائٹس نے لاہور بلوز کو 9 وکٹوں سے ہرایا۔ محمد الیاس نے میچ میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔ آزاد جموں و کشمیر کے سردار حسن رضا خان نے حیدرآباد کے خلاف 213 رنز کی شاندار اننگز کھیلی

Comments (0)
Add Comment