راولپنڈی(پی پی اے)علا مہ اقبال اوپن یونیورسٹی شعبہ اردو کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد نے کہا ہے کہ ہم نے علامہ محمد اقبال کے افکار کو اپنی عملی زندگی میں اپنانا ہے اور ان کے فلسفۂ خودی کو سمجھنا ہے انہوں نے مسلمان قوم کو اپنی شاعری سے بیدار کیا اور آزادی حاصل کی اگر آج تمام مسلمان ممالک متحد ہو جائیں اورایک دوسرے کے کام آنے کا عہد کر لیں تو امت ِ مسلمہ ایک عظیم سلطنت کی شکل اختیار کرلے گی انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا مستقبل نئی نسل کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی میں پوشیدہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نونہال اسمبلی کے ماہانہ اجلاس سے مہمان ِخصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کیا موضوع”افکارِ اقبال اور موجودہ پاکستان“ تھا صدر ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان سعدیہ راشد نے اپنے پیغام میں کہا کہ علامہّ اقبالؒ نے اپنے کلام کے ذریعے مسلمانوں کو ودی،علم،محنت،خود اعتمادی،اتحاد اور بلند کردار کا درس دیا وہ چاہتے تھے کہ نوجوان علم و عمل سے آراستہ ہو ں اقبال نے نوجوانوں کوشاہین سے تشبیہ دی پاکستان کا مستقبل ہم سب کے ہاتھوں میں ہے ہم علامہّ اقبال کے افکار پر عمل کریں گے تو پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنا سکیں گے نونہال اسمبلی میں راولپنڈی اسلام آباد کے ا سکولوں کے طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور موضوع کے مطابق تقاریر کر کے علامہ اقبال کو زبردست الفاظ میں خراج ِعقیدت پیش کیا ملی نغمے اور ٹیبلوبھی پیش کیا گیا جبکہ ہمدرد شوریٰ کے سینئر رکن نعیم اکرم قریشی نے علامہ اقبالؒ کے افکار پر روشنی ڈالی بعدازاں زونل ہیڈ ہمدرد فاؤنڈیشن راولپنڈی امان اللہ نیازی نے مہمان خصوصی کے ہمراہ نمایاں کارکردگی والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے اور مہمان خصوصی کوشیلڈپیش کی اجلاس کے اختتام پردعائے سعید پیش کی گئی نونہالوں،والدین اوراساتذہ کی تواضع ہمدرد کے مختلف مشروبات سے کی گئی